شیخ رشید کیخلاف 7 گواہان کے بیان قلم بند


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام کے مقدمے میں شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان میں 7 گواہان کے بیان قلم بند کیے گئے۔تمام گواہان نے تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق شاہ کو بیانات قلم بند کروائے ہیں۔
گواہان میں کانسٹیبل فضل عباس، اے ایس آئی وسیم حیدر اور کانسٹیبل عثمان ظہور شامل ہیں۔کانسٹیبل نصر اللّٰہ، محمد رشید اور محرر مال خانہ قاسم جان کا بیان بھی چالان میں شامل ہے۔گواہان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے ملزم کی رہائش گاہ پہنچے تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم اپنے ملازمین کے ساتھ اسلحہ لے کر گھر سے باہر آیا جس نے ہمیں گالیاں بھی دیں۔
گواہان نے قلم بند کرائے بیان میں کہا ہے کہ گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی، ایک کانسٹیبل کی جرسی بھی پھاڑ دی گئی۔چالان میں وائس میچنگ ٹیسٹ کے نمونے لینے اور رپورٹ وصول کرنے والوں کے بیان بھی شامل ہیں۔گواہان کے مطابق ایف آئی اے سے موصول وائس میچنگ رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

14 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

22 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

38 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

42 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

54 mins ago