کامیاب جوان پروگرام ،نوجوانوں کا خواب حقیقت میں تبدیل دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان کاروبار کے مالک بن گئے
رپورٹ کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبہ تین ہزار نوجوانوں کو کاروبار اور نوکری کے مواقع فراہم کئے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کامیاب جوان پروگرام کی صوبائی رپورٹ بھی سامنے لے آئے،پنجاب میں 22 ہزار 14 نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے قرض سے کاروبار کے مالک بن گئے . رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں 4 ہزار کے قریب کامیاب کاروبار شروع کرنے میں کامیاب ہوگئے، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 444 نوجوانوں کو قرض سے کاروبار اور روزگار میسر آیا،بلوچستان میں 169،گلگت بلستان میں 229 ،اور آزاد کشمیر میں 113 نوجوان برسر روزگار ہوگئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 672 نوجوانوں کو ملازمت یا روزگار ملا . عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ نوجوانوں میں 100 ارب تقسیم کرنے کا ہدف دیا ہے، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لئے روزگار اور کاروبار کی بڑی امید بن گیا ہے . عثمان ڈار نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں عمران خان اور ان کی ٹیم نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تین سال میں ڈیڑھ سال کرونا کی نظر ہوگیا،اس کے باوجودپروگرام کامیابی سے جاری ہے . عثمان ڈار نے کہاکہ دوسال کی تفصیلات کامیاب جوان پروگرام کی وہیب سائٹ پر ڈال دی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا مشن نوجوانوان کو باوقار روزگار کی فراہمی ہے . . .