کامیاب جوان پروگرام ،نوجوانوں کا خواب حقیقت میں تبدیل دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان کاروبار کے مالک بن گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کا خواب حقیقت میں تبدیل،دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان کاروبار کے مالک بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نے ابتک کتنے نوجوانوں کو کتنا قرض دیا، کتنی نوکریاں پیدا کیں؟ پہلی مرتبہ اعدادو شمارجاری کر دیئے گئے جس کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نے 14 ہزار 275 نوجوانوں میں 18 ارب تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا،کامیاب جوان پروگرام ملک بھر میں 30 ہزار نوجوانوں کے لئے نوکریاں پیدا کرنے والا پروگرام بن گیا،رپورٹ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت سب سے زیادہ سروس سیکٹر میں 72 فیصد نوکریاں

ملیں،سروس سیکٹر میں 21 ہزار 389 نوجوانوں کوکاروبار یا ملازمت کی صورت میں روزگار میسر آیا، زراعت کے شعبہ میں 17.7فیصد افراد کو روزگار کے فوری مواقع میسر آگئے، زرعی شعبہ میں کامیاب جوان پروگرام 5 ہزار 238 نوجوانوں کو روزگار دینے کا سبب بنا گیا، مینوفیکچرنگ شعبہ تیسرے نمبرپر رہا،10 فیصدنوجوان نے قرض سے کاروبار شروع کرلیا ۔ رپورٹ کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبہ تین ہزار نوجوانوں کو کاروبار اور نوکری کے مواقع فراہم کئے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کامیاب جوان پروگرام کی صوبائی رپورٹ بھی سامنے لے آئے،پنجاب میں 22 ہزار 14 نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے قرض سے کاروبار کے مالک بن گئے۔رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں 4 ہزار کے قریب کامیاب کاروبار شروع کرنے میں کامیاب ہوگئے، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 444 نوجوانوں کو قرض سے کاروبار اور روزگار میسر آیا،بلوچستان میں 169،گلگت بلستان میں 229 ،اور آزاد کشمیر میں 113 نوجوان برسر روزگار ہوگئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 672 نوجوانوں کو ملازمت یا روزگار ملا۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ نوجوانوں میں 100 ارب تقسیم کرنے کا ہدف دیا ہے، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لئے روزگار اور کاروبار کی بڑی امید بن گیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں عمران خان اور ان کی ٹیم نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تین سال میں ڈیڑھ سال کرونا کی نظر ہوگیا،اس کے باوجودپروگرام کامیابی سے جاری ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ دوسال کی تفصیلات کامیاب جوان پروگرام کی وہیب سائٹ پر ڈال دی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا مشن نوجوانوان کو باوقار روزگار کی فراہمی ہے۔

Recent Posts

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

16 mins ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

18 mins ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

21 mins ago

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

1 hour ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

1 hour ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

2 hours ago