لاہور(قدرت روزنامہ) 3 ملزمان نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا اعتراف جرم کر لیا۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے دست درازی کے معاملے میں گرفتار 104 ملزمان میں سے 5 کو عائشہ نے شناخت کیا جن میں تین نے اعتراف جرم کیا۔پولیس کے مطابق شناخت کیے گئے ملزمان میں شہریار، مہران، عابد، ارسلان،ساجد ، افتخار وغیرہ شامل ہیں جب کہ عائشہ کے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں کل 12 سے 15 ملزمان شامل تھے،پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کی صورت میں عائشہ ان کی شناخت کرے گی،96 ملزمان کے بارے میں پولیس کے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں۔
اس کے علاوہ جن ملزمان کو عائشہ نے شناخت نہیں کیا ان کی رہائی کے بارے میں عدالت فیصلہ کرے گی۔
قبل ازیں گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کے اہل خانہ اورعزیز واقارب نے کیمپ جیل کے باہر احتجاج کیا جس سے فیروز پور روڈ کی ایک طرف ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا،مظاہرین کا کہنا تھاکہ پولیس نے اصل ملزمان کی بجائے بے گنا ہوںکو پکڑلیا ہے،کئی خواتین دھاڑیں مارمارکرروتی رہیںجبکہ ایک خاتون بیہوش بھی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس میںگرفتارملزمان کی گزشتہ روزکیمپ جیل میں شناخت پریڈ کرائی گئی۔ گرفتار ملزمان کے اہل خانہ اورعزیز و اقارب کیمپ جیل کے باہرپہنچ گئے اور جیل کے اندرجانے کی کوشش میں ان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔کئی خواتین اپنے بچوں کی تصاویر اور شناختی کارڈاٹھائے جیل کے باہر موجود رہ کر دھاڑیںمارمارکرروتی رہیں او رایک خاتون بیہوش بھی ہو گئی جسے طبی امداد دی گئی ۔
ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند ہرنیا کا آپریشن ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق واک کیلئے گیا تھا لیکن اسے بھی اس کیس میں نامزدکرکے گرفتار کرلیا گیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے کیمپ جیل کے سامنے فیروز پو روڈپر احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ اصل مجرموںکی بجائے کارروائی ڈالنے کیلئے بے گناہوں کو پکڑ لیا گیا ۔ اگر ہمارے بے گناہ بچوںکو رہا نہ کیا گیا تو مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…