سعودی عرب کا ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاؤن ٹاؤن کی تعمیر کا اعلان، منصوبے سے 3 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے جدید ترین رہائشی یونٹ، سیر و تفریح کی سہولتوں اور دفاتر کیلئے میگا پروجیکٹ مکعب کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے جس میں 20ایمپائر سٹیٹ بلڈنگز سما سکتی ہیں . میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں ایک نئی قوی الجثہ پروجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے

جسے مکعب کہا جائے گا .

یہ ریاض کے نئے علاقے نیو مربع کی مرکزی عمارت ہو گی، حکومت نے پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے . ویڈیو میں ایسا عمارتی ڈھانچہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی حیثیت مکعب کے جیسی ہے، یہ نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ سے 20گنا زائد کشادہ ہوگی . اس پروجیکٹ میں ایک میوزیم، ٹیکنالوجی اور ڈیزائن یونیورسٹی، جدید تھیٹر اور 80سے زائد تفریحی اور ثقافتی مقامات ہوں گے . دوسری طرف نیو مربع میں ڈھائی لاکھ مربع کلومیٹر اراضی ہو گی، ایک لاکھ 4ہزار رہائشی یونٹ، 9ہزار ہوٹل کے کمرے، 9لاکھ 80ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل دکانیں، 14لاکھ مربع میٹر پر مبنی دفتری جگہ، 6لاکھ 20ہزار مربع میٹر کے تفریحی اور آسائشی مقامات بھی ہوں گے . اس پورے علاقے کا اپنا ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا اور یہ ایئرپورٹ سے 20منٹ کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا . مربع اور مکعب کی تعمیر 2030تک مکمل ہونے کا امکان ہے . اس طرح سعودی عرب نے ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاؤن ٹاؤن کی تعمیر کا اعلان کیا ہے اور اس منصوبے سے 3 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو ں گی .

. .

متعلقہ خبریں