چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کے استعفے میں بڑا پیغام ہے: فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے چیئرمین نیب کے استعفے میں بڑا پیغام ہے، چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آفتاب سلطان نے اپنے کام میں ‘مداخلت’ کے خلاف استعفیٰ دیا، چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے موقف کی واضح توثیق ہے، میں ان 22 افسران کو جن کو پنجاب میں مداخلت کے لیے لگایا گیا ہے،کہتا ہوں کہ وہ بھی خودکو اس نظام سے علیحدہ کریں، یہ ملک اور بیوروکریسی دونوں کے مفاد میں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم روزِ اول سے کہہ رہے ہیں کہ نظامِ احتساب کی تباہی این آر او دے کر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، ان مجرموں نے سازش سے اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا، اپنے 11 سو ارب روپےکی چوری بچانے کے لیے انہوں نے نیب قانون میں نہایت شرمناک ترامیم کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لازم ہےکہ ریاستی ادارے مجرموں کے اشاروں پرکھیلنےکے بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی راہ اختیارکریں، کٹھ پتلی راج ان شاءاللہ جلد انجام کو پہنچےگا، ریاست اور عوام کو آگے بڑھنا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago