وفاقی کابینہ کے 85 ارکان بہت زیادہ ہیں، اسے کوئی سپورٹ نہیں کرسکتا: محمد زبیر


کراچی (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے وفاقی کابینہ کے حجم پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ 85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کرسکتا۔جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں امیروں کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا چاہیے اور آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کے باعث ایکسپورٹر کو سبسڈی دی جاتی ہے، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سبسڈی ملک کے مفاد میں دی جاتی ہے۔
وفاقی کابینہ پر بات کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کرسکتا تاہم آدھے سے زیادہ کابینہ ارکان کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی، (ن) لیگ کے زیادہ تر کابینہ ارکان بغیر تنخواہ اور مراعات کے کام کررہے ہیں۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

7 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

11 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

13 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

23 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

27 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

55 mins ago