اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والے آفتاب سلطان نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی۔آفتاب سلطان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے کچھ دن پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں، میں شرائط کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
قومی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین نے مزید بتایا کہ میرا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے، ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا ہے۔آفتاب سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، میری بھی ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازِ شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…