(قدرت روزنامہ) شہباز شریف نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کیا، مرد آہن ‘ہم پاکستانی، پاکستان ہمارا ہے’ کا نعرہ لگاتے دنیا سے رخصت ہوئے۔ علی گیلانی ولولہ انگیز تحریک آزادی، فکر کی صورت زندہ جاوید رہیں گے۔ صدر ن لیگ و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے علی گیلانی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں و کشمیر کا تاریخ ساز عہد تمام ہوا، علی گیلانی نے حریت کی تابناک تاریخ رقم کی، جبرو استبداد کا کوئی ہتھکنڈا مرد حریت کا عزم صمیم متزلزل نہ کرسکا۔علی گیلانی عظیم مجاہد، پختہ وابستگی کا چراغ، صاحب بصیرت قائد تھے، مرد درویش عمر بھر آزادی جموں و کشمیر کا پرچم تھامے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر مزید تیز۔۔89 افرادجاں بحق۔۔ 4103 نئے مریض رپورٹ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…