افغانستان میں کشیدگی سےپاک افغان تجارت متاثر،برآمدات میں کمی

(قدرت روزنامہ) افغانستان میں جاری کشیدگی سے پاک افغان تجارت متاثر ہوئی ہے،یومیہ گاڑیوں کی ترسیل 50فیصد سے بھی کم ہو گئی،تاہم تاجر پرامید ہے کہ پُرامن افغانستان پاکستانی مصنوعات کےلئے بہترین منڈی ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان دوطرفہ تجارت زمانہ قدیم سےنشیب وفراز کی حامل رہی ہے جبکہ اپریل میں امریکی افواج کے انخلاء کے آغازسے پاکستانی برآمدات میں کمی آئی، طالبان کے قبضےکےبعد یومیہ 350 گاڑیوں کی ترسیل اب صرف ڈیڑھ سو گاڑیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، پاکستانی برآمدات میں 70 فیصد سیمنٹ شامل ہیں۔ سابق افغان حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر نسبتاً زیادہ ٹیکسزلاگو کئے تھے، تجارت کے دوبارہ فروغ کے لئے افغانستان میں بینکنگ نظام کی دوبارہ بحالی کی اشد ضرورت ہے۔ پاک افغان دوطرفہ تجارت سے نہ صرف دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ پاکستان کو سینٹرل ایشیائی ممالک تک بھی رسائی حاصل ہوگی جس سے دونوں ممالک کے شہریوں کو فائدہ ہوگا ۔ یہ بھی پڑھیں: نشئی شوہر بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار،خاتون شدید زخمی

Recent Posts

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

6 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

41 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

50 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

59 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

2 hours ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago