امریکی اور افغانی صدور کے درمیان آخری فون کال سے متعلق اہم انکشافات؟

(قدرت روزنامہ)طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل دونوں صدور کے درمیان ہونے والی آخری فون کال سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں صدر جوبائیڈن نے اشرف غنی کو کہا تھا کہ دنیا میں تاثر ہے کہ آپ کے پاس طالبان سے لڑنے کے لیےکوئی پلان نہیں ہے، ہمیں یہ تاثر دورکرنا ہو گا۔ حالیہ انکشافات کے پیش نظر یہ سوالات بھی جنم لے رہے ہیں کہ کابل پر طالبان کے قبضے سے پہلے ہی امریکا اور اشرف غنی میں بھروسےکا فقدان پیدا ہو چکا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے امریکی اور افغان صدور کے درمیان ہونے والی آخری فون کال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آخری فون کال میں اشرف غنی کی جانب سے امریکی صدر سے فضائی مدد مانگی گئی تھی جس پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم فضائی مدد ضرور کریں گے لیکن اس وقت جب ہمیں جنگی منصوبے کا علم ہو۔ خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان انٹر نیشنل ائیر پورٹ دھماکوں کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

Recent Posts

80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی،12 اکتوبر کے بعد دکھائی دے گا

کراچی (قدرت روزنامہ )سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 ہزار سال کے…

2 mins ago

پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی جانب سے شدید…

4 mins ago

محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے…

9 mins ago

چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج پینتھرز اور مارخورز کے مابین ہوگا

فیصل آباد ( قدرت روزنامہ) چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا،…

12 mins ago

سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس…

14 mins ago

اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے: سینیٹرعرفان صدیقی کا دعویٰ

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرعرفان صدیقی نے اکتوبر میں…

21 mins ago