لٹو کے حوالے سے آپ کیا جانتے ہیں، اس کی تاریخ اور بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

(قدرت روزنامہ)وقت کے ساتھ ساتھ دنیا کے طور طریقے بدل گئے، ہم نے ضرورتوں سے خواہشات تک کا سفر بہت تیزی سے طے کیا ہے۔

قدیم روایتی کھیلوں کی جگہ کمپیوٹر اور ویڈیو گیمز نے لے لی جبکہ رشتوں کو بھی مضبوط بنانے کے لئے براہ راست ملنے کی بجائے ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا گیا لیکن زندگی کے ان جھمیلوں میں کھوکرہم نے کتنی چھوٹی چھوٹی خوب صورتیوں کو نظر اندازکردیا ہے۔

اس لئے کہ شاید ہم کسی بہت بڑی خوشی کے انتظار میں رہتے ہیں اور لمحہ موجود کو محسوس ہی نہیں کرتے ۔

آج کل کے برعکس کچھ عرصہ قبل تمام کھیل کھیلے جاتے تھے جن میں لٹو، پٹھو گول گرم ، بنٹے ، کرکٹ ، ہاکی ، اورکئی طرح کے کھیل ہوتے تھے۔

لکڑی تراش کے یہ رنگ برنگے اور دیدہ زیب لٹو بنایا کرتے تھے اور اس کھیل کے مقابلے ہوا کرتے تھے۔

یہ ایسے مقابلے ہوتے تھے جس میں نہ صرف بچے ، بڑے اور بوڑھے بہت شوق سے حصہ لیتے تھے بلکہ تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہوتی تھی، کئی خواتین اور لڑکیاں اپنے گھروں کی بالکنی سے اس کھیل کو دیکھا کرتی تھیں۔

لٹو کی تیار:
لٹو اصل میں پنجاب کے سو سے زائد روایتی کھیلوں میں سے ایک ہے ، یہ لکڑی یا پتھر کا تراشا ہوا گول سا دو تین انچ کا لٹو ہوتا ہے جس کے باریک حصے میں ایک کیل نما سوراخ ہوتا ہے جس پر اس نے گھومنا ہوتا ہے۔

لٹو کی تیاری بڑھئی بہت محنت سے کرتا ہے اور کئی چھوٹے بڑے سائز کے لٹو تیار کروائے جاتے ہیں اس کے ساتھ مضبوط قسم کی ڈوری بھی ہوتی ہے جس کو اس لٹو پر باندھا جاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ڈوری کو کھولا جاتا ہے اور نتیجتا زمین پر لٹو رقص کرنے لگتا ہے ۔

اس حوالے سے یہ بھی جاتا ہے کہ لٹو سرائیکی خطے کا کھیل ہے۔

لٹو چلانا:
لٹو چلانے کے لئے بہت مہارت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کئی دفعہ یہ ہاتھ بھی زخمی کر سکتا ہے لیکن کئی افراد لٹو چلانے کے ایسے ماہر ہوتے ہیں کہ وہ چلتے ہوئے لٹو کو اسی طرح اپنے ہاتھوں پر اٹھا لیتے ہیں ، اس طرح جس ٹیم کا لٹو کافی دیر تک گھومتا رہے وہی فاتح قرار پاتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago