اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججوں کا مسلم لیگ ن کے لیے رویہ متعصبانہ ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان میں سے ایک جج نواز شریف کے کیس میں نگراں جج رہے، ان سے انصاف کی توقع نہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دوسرے جج کی آڈیو لیک کا ناقابلِ تردید ثبوت آ چکا ہے، ان کی غیر جانبداری پر سوال اٹھ چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں جج نواز اور شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں، پاناما، پارٹی لیڈر شپ، پاک پتن الاٹمنٹ کیس، رمضان شوگر ملز کیس اس فہرست میں شامل ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قانون اور عدالتی روایت ہے کہ متنازع جج متعلقہ مقدمے کی سماعت سے خود کو الگ کر لیتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ متاثرہ فریق کی درخواست پر بھی متنازع جج کے بینچ سے الگ کر دیے جانے کی روایت ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم ان ججز کو نواز شریف اور دیگر رہنماؤں کے مقدمات سے الگ ہونے کا کہے گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ججوں سے کہا جائے گا کہ وہ مسلم لیگ ن کے مقدمات نہ سنیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…