پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے : ملاعبدالغنی برادراخوند


کابل (قدرت روزنامہ)) افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملاعبدالغنی برادراخوند نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے۔ترجمان افغان حکومت کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں وفد کابل پہنچ گیا ، نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی نے اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔
خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملا عبدالغنی برادراخوند نے ملاقات کی ، ملاقات میں تجارت، علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملا عبدالغنی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں ، پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
ملا عبدالغنی نے کہا کہ تعلقات کو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں ،کاروباری اور معاشی مسائل کو سیاسی اور سکیورٹی سے الگ نہ کیا جائے، پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طورخم اور اسپن بولدک میں مسافروں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، پاکستان ایمرجنسی مریضوں کی آمدورفت کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرے ۔افغانستان کے وفد کو پاکستان کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی کہ تمام وزارتیں اور کمیٹیاں اس معاملے پر تیزی سے کام کریں گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago