صدر کو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں: اٹارنی جنرل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اٹارنی جنرل آف پاکستان نے صدر مملکت کی جانب سے صوبوں میں الیکشن تاریخ دینے پر اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کا معاملے پر الیکشن کمیشن کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں صدر مملکت کو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں، یہ اختیار صرف گورنرز کو حاصل ہے۔
اٹارنی جنرل آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو آئینی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے جاری تاریخ پر 90 روز میں الیکشن کرانا ناقابل قبول عمل ہے، اگر الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے تو 27 اپریل سے پہلے الیکشن ہونا ممکن نہیں۔
اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ عوامی نمائندگی کے قانون 1976 میں الیکشن تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان کے پاس نہیں تھا، جنرل ضیاء نے 1985 میں آٹھویں ترمیم کے ذریعے انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کو دیا جبکہ 18 ویں ترمیم سے صوبوں میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار گورنرز کو دیا گیا۔
اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کو تحریری رائے دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاست کی نہیں حکومت کی نمائندگی کر رہا ہوں، تحریری طور پر اپنی رائے نہیں دے سکتا، اٹارنی جنرل کی معذرت کے بعد الیکشن کمیشن نے دو آئینی ماہرین شاہ خاور اور سجیل سواتی سے آج شام تک تحریری رائے مانگ لی۔

Recent Posts

ایک عمانی ریال کیلئے اب کتنے پاکستانی روپے ادا کرنے ہونگے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو…

16 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

21 mins ago

قومی بچت اسکیم کے شرح منافع کے حوالے سے اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) سرمایہ کاری کے مختلف…

43 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار…

50 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے 2 پٹیشنز کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش

کینیڈا(قدرت روزنامہ)کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین مائیکل کرام کی جانب سے کینیڈین پارلیمنٹ میں 2…

55 mins ago

آرمی چیف کا کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ، غیرملکی فوجی حکام سے تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری…

58 mins ago