رنبیر کپور کی بہن نے اپنے بھائی کا راز فاش کردیا

(قدرت روزنامہ)بالی کی وڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور کی بہن نے ردھما کپور اپنے بھائی کا ایک بہت بڑا راز فاش کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے نجی ٹی وی شو میں ردھما کپور نے اپنے بھائی رنبیر کپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔

ردھما نے بتایا ہے کہ جب میں چھٹیوں میں لندن سے واپس آئی تو رنبیر کی ایک دوست ہمارے گھر آئی اور اس نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ میری تھی کیونکہ مجھے وہ شرٹ گھر میں کہیں نہیں مل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔ ردھما کی یہ بات سن کر شو میں موجود نیتو کپور حیران رہ گئیں جب کہ کپل شرما اور دیگر لوگ ہنسنے لگے۔

ردھما کپور نے شو کی یہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے’’نیتو جی کو رنبیر لگتے ہوں گے سیدھے سادے پر ردھما نے بتایا ان کا کارنامہ‘‘۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

6 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

6 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

11 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

14 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

14 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

23 mins ago