اب دیوار پر اسپرے کرکے کچھ دیر چھوڑ دیں اور پھر موٹے کپڑے سے صاف کرلیں . یہ روزمرہ کا دھواں صاف کرنےکے لئے اچھا ہے . بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا اور پانی ملائیں اور تھوڑا سا ڈش واش سوپ بھی ملا کر اسفنج کی مدد سے دیوار پر لگائیں اور رگڑ کر صاف کرلیں . سرکہ اور سوڈا آدھا کپ سفید سرکہ لیں ، آدھا کپ بیکنگ سوڈا اور اس میں اتنا ڈش واش سوپ ملائیں کہ پیسٹ بن جائے . یہ پیسٹ دیوار پر لگائیں اور رگڑ کر دھو لیں . اس سے نا صرف ٹائلز اور آئل پینٹ کی دیواریں چمک اٹھیں گی بلکہ آپ کا بازار سے کلینر خریدنے کا خرچہ بھی بچے گا . . .
(قدرت روزنامہ)کیا آپ کے کچن کی دیواریں دھوئیں سے کالی ہو گئی ہیں؟ پریشان نہ ہوں،آج ہم کو اس اسٹوری میں کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں ، جن پر عمل کرکے آپ بھی کچن کی دیواروں کو چمکا سکتے ہیں .
لیموں
لیموں کا رس چھان کر اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پانی ملا کر ہلائیں .
متعلقہ خبریں