گجرپورہ میں 2 لڑکیوں کیساتھ 7 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، فیکٹری مالک کا بیان سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 2 لڑکیوں کیساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں فیکٹری مالک کا بیان سامنے آ گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو پارٹی کیلئے بک کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گجر پورہ میں 2 لڑکیوں کیساتھ مبینہ زیادتی کیس میں فیکٹری مالک اور ملزم ندیم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کزن عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر پارٹی کا پروگرام بنایا اور عرفان نے پارٹی کیلئے دیگر 5 دوستوں کو بھی فیکٹری بلا لیا۔
ملزم ندیم نے بتایا کہ پارٹی کیلئے لڑکیوں کو 15 ہزار روپے میں شاہدرہ سے بک کیا اور انہیں رات 2 بجے کے بجائے صبح 7 بجے گھر چھوڑا، اس موقع پر پیسوں کے معاملے پر لڑکیوں کیساتھ جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ کی فیکٹری میں 2 لڑکیوں سے 7 ملزمان کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور متاثرہ لڑکیوں کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا، فیکٹری میں لائے اور نشہ آور چیز پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے دونوں خواتین کو شاہدرہ سے اغوا کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان انہیں فیکٹری میں لائے اور نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
ایس ایس پی آپریشنز وقار صہیب اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کئے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایس پی آپریشنز کا دعویٰ ہے کہ لڑکیاں اپنی مرضی سے فیکٹری آئی تھیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زبردستی کا نہیں۔

Recent Posts

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق…

4 mins ago

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل…

6 mins ago

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

35 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

38 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

57 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

1 hour ago