جیل بھرو تحریک میں عمران خان کب گرفتاری دیں گے؟ اسدقیصر نے بتا دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹھیک ہوتے ہی گرفتاری دیں گے .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد قیصر کاکہناتھا کہ پشاور سے آج میرے ساتھ 100 افراد گرفتاریاں دیں گے ،پرویز خٹک، محمود خان اور دیگر رہنما گرفتاریاں دیں گے .

ان کا کہناتھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو تو بنانا ری پبلک بن جاتا ہے،ہم ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے نکلے ہیں ،اسد قیصر نے کہاکہ لاہور سے جتنی گرفتاریاں ہوئیں، کبھی جیل بھرو تحریک کیلئے اتنے لوگ نہیں نکلے .

. .

متعلقہ خبریں