عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، چوہدری پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، امید ہے عدلیہ آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی فیصلہ دے گی۔لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے محمودالرشید، جلیل شرقپوری، احمد نواز اور دیگر نے ملاقاتیں کیں، محمودالرشید، جلیل شرقپوری نے ان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر پھول پیش کیے۔
پرویز الہٰی نے الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا خیرمقدم کیا۔سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے، حقیقی آزادی اور پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی ناکام سیاست بچانے، مخالفین پر دباؤ کے لیے جھوٹے مقدمے درج کرا رہی ہے، نااہل حکمران ملک کی معیشت اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کی کارروائیاں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، اب عوام کو عمران خان نے شعور دے دیا اور وہ بیدار ہو چکی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی اور نگراں حکومت یاد رکھے ان کو پنجاب اور کے پی میں الیکشن 90 دن میں کروانے ہوں گے، صدر عارف علوی نے تاریخ دے کر بے مثال کام کیا ہے۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

1 min ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago