گلگت بلتستان(قدرت روزنامہ)بلند و بالا پہاڑ، بہتے ہوئے دریا اور سبزہ زار وادی ہنزہ ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نورِ ماہ ریحان کے پکے سُروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف گانوں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرکے شیئر کرنے والی نورِ ماہ ریحان کو گانوں کا بہت شوق ہے، اس شوق کی تکمیل کے لئے کچھ عرصہ قبل بھارتی گانے ’ان آنکھوں کی مستی‘ کی ویڈیو شیئر کی تو اس نے ہر ایک سننے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
نورِ ماہ ریحان کے مطابق انہیں اندازہ نہیں تھا کہ جب وہ آئس ہاکی کھیلنے کے دوران اس گانے کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی تو یہ لوگوں کو اتنا پسند آئے گا۔
واضح رہے کہ نور ماہ گیارہویں جماعت کی طالبہ ہیں اور قومی سطح پر آئس ہاکی بھی کھیلتی ہیں اور ان کی ٹیم نے رواں برس پہلی بار نیشنل چیمپیئن شپ اپنے نام کی، یہ وہی وقت تھا جس دوران وقفے میں دستوں کے ہمراہ محضوظ ہونے کے لئے نور ماہ نے مذکورہ گانے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے شیئر کی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…