صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کمیشن کا خط غیر آئینی ہے، صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سیاسی صورتِ حال پر اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنما، اتحادی جماعتوں کے رہنما اور حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رہنماؤں کو صدر کو خط لکھنے پر اعتماد میں لیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی خود کو ن لیگ سے متعلق کیسز سے الگ کر لیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی برائے نام جیل بھرو تحریک ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا ہے، عوام تحریکِ انصاف کے یوٹرنز کو جان چکے ہیں، حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا حکومت اس پر عمل کرے گی۔

Recent Posts

حامد میر کو جان لیوا دھمکیاں مظلوموں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ پر…

11 mins ago

بلوچستان میں سرحدی تجارت کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جام کمال خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی…

20 mins ago

جامعہ تربت میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی اور ماحولیاتی تعلیم پر مبنی نمائش کا انعقاد

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام ملٹی پرپز ہال میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی…

25 mins ago

فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق…

44 mins ago

سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے…

48 mins ago

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس…

1 hour ago