عاطف اسلم اسپاٹیفائی کے مقبول ترین گلوکاروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر


نیویارک(قدرت روزنامہ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اسپاٹیفائی کے مقبول ترین پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے . آن لائن میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے گزشتہ دو برس کے دوران مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکاروں اور مقبول ترین گانوں کی فہرست جاری کر دی ہے .


اسپاٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مقبول ترین گلوکاروں میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایک مرتبہ پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر ہیں . جبکہ راحت فتح علی خان، نصرت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور علی سیٹھی اسپاٹیفائی کے ان گلوکاروں میں شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ سب سے زیادہ سُنا گیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)


میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی جانب سے پیش کردہ فریش فائنڈز کیٹیگری کے تحت میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے والے پاکستان کے کئی نوجوان گلوکاروں کو بھی عالمی سطح پر پہچان ملی .
فریش فائنڈز کے سلسلے کے تحت شائے گل تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی نئی گلوکاراؤں میں پہلے نمبر پر رہیں جبکہ عبدالحنان پہلے گلوکار ہیں جن کے دو گیت ’بکھرا‘ اور ’ارادے‘ سپوٹیفائی کے ٹاپ سانگز پاکستان چارٹ ٹاپ تھری میں شامل رہے .
اسپاٹیفائی کی مقبول ترین پاکستانی گانوں کی فہرست میں علی سیٹھی اور شے گل کا عالمی مقبول ترین گانا ’پسوڑی‘ پہلے نمبر پر ر ہا جبکہ نوجوان گلوکار عبدالحنان کے دو گانے ’بکھرا‘ اور ’ارادے‘ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)


خیال رہے کہ سپوٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان کی میوزک ایکسپورٹس میں 217 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی خواتین گلوکاراؤں کی نیویارک کے ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر تصویر بھی آوایزاں کی گئیں جس سے انہیں دنیا بھر میں پزیرائی ملی .

. .

متعلقہ خبریں