محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے، سمری پہلے مرحلے میں محکمہ خزانہ میں پروسیس ہوگی، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب منظوری دیں گے . ذرائع کے مطابق تمام ضلعی افسران کے پاس پہلے ہی گاڑیاں تھیں لیکن اب ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو بھی گاڑیاں دی جا رہی ہیں . دوسری جانب صوبائی وزیر جیل کفایت شعاری پالیسی کے خلاف کابینہ کے اجلاس میں بول پڑے ،انہوں نے کہاکہ کفایت شعاری کمیٹی کے ٹی او آرز میں صرف وزراء کے لئے پابندیاں ہیں جو قبول نہیں، کفایت شعاری مہم کے تحت وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش پر پابندی کی تجویز پر تمام وزرا ء نے ناراضی کا اظہار کیا . فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صرف وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش پر پابندی کیوں؟ سیکرٹریز کے گھروں پر کیوں نہیں، پابندی تو سب سرکاری حکام کے گھروں پر بھی ہونی چاہیے . فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ افسران کی کارکردگی رپورٹس ہمارے پاس آنی چاہیے، جب تک ان کی اے سی آرز ہم نہ لکھ دیں، نظام نہیں چلے گا . فیاض الحسن چوہان کے اعتراض پر دیگر وزرا ء نے بھی تائید کی . . .
(قدرت روزنامہ)محکمہ پراسیکیوشن نے حکومت پنجاب سے چالیس نئی گاڑیاں مانگ لیں، یہ گاڑیاں تمام ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کو دی جائیں گی .
تفصیلات کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن نے حکومت پنجاب سے چالیس نئی گاڑیاں مانگ لی ہیں، یہ گاڑیاں ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز اور محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کو دی جائیں گی .
متعلقہ خبریں