حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پریس کلب میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی، غلام سرور خان، واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت، صداقت عباسی، شیخ راشد شفیق و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے ہم نے وہ کرنا ہے جو عمران خان کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے، پاکستان کو اللہ کے بعد عدلیہ بچائے گی، ہم کوئی تصادم نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے 9 ججز ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں انشاء اللہ بہتر فیصلہ ہوگا، اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ عامر کیانی کل جمعہ کو شام چار بجے 200 کارکنوں کے ہمراہ کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں الیکشن کے خلاف ہیں صرف عمران خان الیکشن کیلئے تیار ہے، اوپر سے حکم ہے عامر کیانی لیڈ کرے گا، میری خواہش ہے کہ سب سے پہلے گرفتاری میں پیش کروں گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ واضح کردوں کہ کسی کا باپ بھی الیکشن نہیں روک سکتا،میں نقشے میں دیکھتا ہوں بلاول کس ملک جا رہا ہے نہیں معلوم ہے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی، غریب قحط سے مر گیا ہے مہنگائی کا جن حکومت کو کھا جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہے امیروں کو سبسڈی دی ہے۔ 13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آل شریف، زرداری، فضل الرحمان کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

10 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

33 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

50 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago