انتخابات نہ کرائے تو ملکی سالمیت کو خطرہ ہوجائے گا، شبلی فراز


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرائے تو ملکی سالمیت کو خطرہ ہوجائے گا . اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی صورتحال خراب ہے اور ملک کے معاشی حالات خارجہ پالیسی پر بھی اثرانداز ہوچکے ہیں .


انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ ملک کی عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے تاہم ملک بچانا ہے تو شفاف انتخابات کرائے جائیں . انہوں نے مزید کہا کہ وزراء ججز کودھمکیاں دے رہے ہیں اور ماضی میں بھی انہوں نے ججز کو دھمکیاں دیں تھیں .
شبلی فراز نے کہا کہ 90 روز میں انتخابات نہ کرناآئین شکنی ہے، آئین شکنی پرآ رٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے اور ہمیں آئینی حق سے محروم کیا جارہا ہے . ان کا کہنا تھ کہ آئین پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے اور آئین کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کیا ہے .
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ میں زلزلے کے باوجود انتخابات ہورہے ہیں لیکن کرپٹ ٹولہ انتخابات سے بھاگ رہا ہے کیونکہانتخابات ہوئےتوان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی . انہوں نے کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملے سے قبل 25 بار پیش ہوچکے لیکن سیکیورٹی، طبی مسائل کی وجہ سے عمران خان پیش نہیں ہوئے اور اب وہ 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونگے .

. .

متعلقہ خبریں