پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں ایسا جدید ترین ائیر کرافٹ شامل کہ دشمن پر لرزہ طاری ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل کر لیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا پاک بحریہ عصر حاضر کے چیلنجز کا ادراک رکھتے ہوئے حربی آلات کو جدید تر بنانے کے

لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ .ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شامل کیا جانے والاجہاز برازیل کا تیار کردہ دوہرے انجن والا ایمبریئر جیٹ ایئرکرافٹ ہے۔ اس نوع کے جہازدنیا بھر میں فضائی آپریشنز کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کے مزید دو جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

23 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

42 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

52 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago