موٹی خواتین کو شوبز میں موقع مشکل سے ملتا ہے: صنم جنگ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ صحت مند اور موٹی اداکاراؤں کو شوبز میں پتلی لڑکیوں کے مقابلے میں کم مواقع ملتے ہیں . برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اداکارہ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ مونا کا کردار ہمارے معاشرے اور شوبز انڈسٹری کے مطابق ہے، خواتین فنکاروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پتلی ہوں .


صنم جنگ کا کہنا تھا کہ میں نے موٹی خواتین کو کبھی سکرین پر نہیں دیکھا، اگر آپ کا وزن کم ہے تو آپ شوبز انڈسٹری میں آسانی کے ساتھ داخل ہوسکتی ہیں اور یہ خوبصورتی کا ایک معیار سمجھا جاتا ہے . اداکارہ نے بتایا کہ اگر کسی خاتون کا وزن زیادہ ہو تو اس کیلئے ہماری انڈسٹری میں داخل ہونا بہت مشکل ہے .
ان کا کہنا تھا کہ ’پیاری مونا‘ میں دماغی صحت، ڈپریشن اور مثبت جسمانی معاملات پر توجہ دی گئی ہے اور یہ ٹی وی پر چلنے والے روز مرہ کے ڈراموں سے بالکل مختلف رخ پر ہے . واضح رہے کہ ڈراما سیریز ’پیاری مونا‘ میں اداکارہ کے کردار پر گزشتہ چند مہینوں سے کافی گفتگو کی گئی ہے، یہ سیریز ایک ایسی موٹی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے کے معیار کے مطابق نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں