یمنیٰ زیدی ’تیرے بن‘ میں سوئمنگ پول کے سین کیلئے کیوں راضی ہوئیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامے کے مقبول ہونے والے سوئمنگ پول سین کی شوٹنگ کے تجربے پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہدایت کار سراج الحق کو لگا کہ میں یہ سین نہیں کرواؤں گی .
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے سوئمنگ پول کے سین پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کے ہدایت کار سراج الحق کو ابتداً لگا کہ میں یہ سین شوٹ نہیں کرواؤں گی کیونکہ میرے بہت سے تحفظات ہوتے ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 7th Sky Entertainment (@7thskyentertainment)


انہوں نے بتایا کہ وہ بھی شروع میں ہچکچا رہی تھیں کیونکہ اس میں نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا لیکن چونکہ یہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا سین تھا جو شوٹ ہونا تھا، اس لئے رضا مندی دی .
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ سین اصل میں شوٹ کیا گیا جس کے لئے پہلے سے باقاعدہ تمام انتظامات کئے گئے کہ کوئی اس دوران زخمی نہ ہو . انہوں نے سین عکس بند کروانے کا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت نروس بھی تھی اور خوش بھی ، دل کی دھڑکنیں بڑھ رہی تھیں، کہ کوئی چوٹ لگ سکتی ہے، ساتھی اداکار وہاج ہاتھ نہیں چھوڑ رہے تھے .

. .

متعلقہ خبریں