کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ کبریٰ خان اور مہوش حیات کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے نے دوران سماعت پیشرفت کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق اداکاراؤں کے خلاف مہم چلانے والے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے لئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مہوش حیات کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی ایف آئی اے نے ابھی تک سوشل میڈیا سےمواد نہیں ہٹایا۔عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے والے تو کہہ رہے ہیں کہ وہ کام کررہے ہیں، پیش رفت رپورٹ بھی جمع کرائی گئی۔
عدالت نے ایف آئی اے کو اپنا کام کرنے دیں کہتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مہوش حیات کی جانب سے جمع کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جھوٹے، من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت، وقار کو مجروح کیا گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…