مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں، فواد چوہدری


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں انتخابات کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے اور مریم نواز اپنے بیانات کے ذریعے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے لیکن پی ڈی ایم کی حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کے لیے تیار ہوگئی ہے اور مریم نواز بیانات کے ذریعے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دوسروں کو برابھلا کہہ کر یہ اپنی کارکردگی سے منہ چھپانا چاہتے ہیں، پہلے بھی مریم نواز اینڈ کمپنی نے عدلیہ کے خلاف محاذ کھولا تھا جب کہ ماضی میں بھی ن لیگ عدلیہ کے خلاف محاذ کھول چکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جن ججوں نے قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تو وہ بھی اس بینچ کا حصہ ہیں لیکن ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے کے خلاف پی ٹی آئی نے ججز کے خلاف کوئی محاذ نہیں کھولا۔
انہوں ںے کہا کہ مریم نواز کا خیال ہے کہ وہ عدلیہ کو دباؤ میں لے آئیں گی، پورے پاکستان کو اس وقت ایک بلیک میلر حکومت کا سامنا ہے، کچھ لوگوں کو آڈیو اور کچھ کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا جارہا ہے، آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنا بہت خطرناک ٹرینڈ ہے، اس سے پہلے ثاقب نثار کی آڈیو پر بھی پروپیگنڈا کیا گیا اور آڈیو پر ایک تماشا لگا دیا گیا، عدلیہ سے گزارش ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہ آئے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

8 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

14 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

24 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

50 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago