ورزش کا جسم کو تو فائدہ ہوتاہے لیکن دماغی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) ورزش کو اکثر لوگ جسمانی صحت کے حوالے سے ہی اہم جانتے ہیں اور اس کے ذہنی صحت کے حوالے سے فوائد کو نظرانداز کیا جاتاہے جو اس قدر ہیں کہ سن کر لوگ دنگ رہ جائیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنے سے انسان کے جسم میں اینڈورفینز ہارمونز کا لیول بڑھتا ہے جس سے آدمی کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور اسے خوشی اور طمانیت ملتی ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سے ایک تحقیق کی ہے جس میں 18سے 67سال کی عمر کے سینکڑوں لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کرکے ان سے ہلکی، درمیانی اور کڑی ورزش کرائی گئی اور ان کی ذہنی صحت پر ان کے اثرات کا معائنہ کیا گیا۔ نتائج میں ماہرین نے بتایا کہ تینوں گروپوں میں ورزش کے سبب ڈپریشن اور انفلیمیشن کم ہو گئی تھی اور خلیوں کی شکست و ریخت کا عمل سست ہو گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ ورزش دیرپا جوانی اور عمر میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے۔

تحقیق میں شامل لوگوں میں ذہنی تناﺅ اور پریشانی کا لیول کئی گنا کم ہو گیا تھا اور ان میں نیند کا معیار بہت بہتر ہو گیا ۔ان لوگوں خوداعتمادی کا عنصر بہت قوی ہو گیااور ان میں فیصلہ سازی کی صلاحیت عود کر آئی۔ ان لوگوں کا مجموعی طور پر کہنا تھا کہ انہیں ورزش شروع کرنے کے بعد پتا چلا کہ دراصل خوشی کسے کہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی ذہنی خلفشار، ذہنی تناﺅ اور ڈپریشن جیسے عارضوں میں مبتلا ہیں، انہیں ورزش کرنی چاہیے، خواہ کسی نوعیت کی ورزش ہو، ذہنی صحت کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہو گی۔

Recent Posts

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا…

5 mins ago

بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر…

7 mins ago

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

8 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

14 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

25 mins ago

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

48 mins ago