طورخم سرحدی گزرگاہ 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کیلیے کھول دی گئی

 پشاور(قدرت روزنامہ)طورخم سرحدی گزرگاہ کو 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا .

بارڈر کلیرنس حکام کے مطابق سرحدی گزرگاہ پر دو طرفہ تجارت کی معطلی سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں 270 ملین روپے کا نقصان پہنچا .

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھیں .

افغان سیکورٹی اہلکاروں نے 6 روز قبل سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں