ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہی ہاتھ تھا، پی ٹی آئی والے یہ بات کیوں نہیں کرتے، ہر برائی ان کے ذمے لگاتے ہیں۔
نجی ٹی وی کو کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں مجھے تصویروں کا نہیں پتا اور یہ کوئی ڈیل کا حصہ نہیں، جنرل باجوہ کی کسی سے کیا ڈیل ہونی ہے، جن سے ڈیل تھی وہ بھی اب ان کے خلاف صبح شام بات کرتے ہیں۔ مریم نواز نے متعدد بار ڈٹ کر باجوہ کا نام لیا، اس وقت بھی لیا جب وہ آرمی چیف تھے، پی ٹی آئی والے تو آج نام لے رہے ہیں، یہ پہلے ان کو ایکسٹینشن دینے کو بھی تیار تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا جو مؤقف ہے ان میں جو 5 صاحبان ہیں ان میں 2 فوج کے ریٹائرڈ جنرلز باجوہ اور فیض حمید ہیں، دو عدلیہ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کھوسہ ہیں جب کہ پانچویں بینیفشری عمران خان ہیں۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

11 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

34 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

51 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago