اداکارہ صبا فیصل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ المکرمہ(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے .

حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے .

انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ "الحمد اللہ، ہم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے" . اداکارہ صبا فیصل کے ساتھ اداکارہ سیمی پاشا بھی موجود تھیں .

اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

. .

متعلقہ خبریں