سانگھڑ (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت، سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن سے مسئلہ نہیں مگر ابھی ملک کو سیاسی استحکام چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے سانگھڑ کے سول ہسپتال میں بینظیر نشوونما مرکز بہتر صحت پروگرام سینٹر کا افتتاح کیا۔
شازیہ عطا مری نے اس موقع پر کہا کہ نشونما بہتر صحت پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ بینظیر بھٹو کے کے دیے گئے پیشن کے مطابق عوام کی مدد کروا رہے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ میں آئی ایم کے پاس نہیں جاؤں گا مگر اس شخص نے ایسے شرائط پر حامی بھری جو ہمارے حق میں نہیں تھے، اب ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جعلی جیل بنا کے بیٹھا ہے، خان جیل بھرو نوٹکی اور سرکس لگانا بند کرے، لوگ جانتے ہیں جیل جانا کیا ہوتا ہے، عمران نیازی بتائے کہ یہ جعلی جیلوں میں کارکنان کو بھیج رہے ہیں تو ضمانت کیو کرواتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ملک کے جو حالات ہیں اس وقت ہمیں استحقام کی ضرورت ہے، خان آئے اور ملک کے لیے سوچے سب کے ساتھ ملکر، ہم الیکشن سے انکار نہیں کر رہے، ذولفقار علی بھٹو نے اس ملک کو جو آئین دیا وہ ہمارے لیے مقدس ہے، اس میں بھی الیکشن لکھا ہوا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…