لاہور (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شعیب اختر کے بابر اعظم، کامران اکمل اور شاہین آفریدی کے بارے میں حالیہ تبصروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شعیب اختر نے حال ہی میں بابر کی کمیونیکیشن سکلز پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کپتان اتنا بڑا برانڈ بن جائے جتنا کہ ہندوستانی سپر سٹار بلے باز ویرات کوہلی ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں اکمل کے لفظ ’اسکرین‘ کے تلفظ کا بھی مذاق اڑایا۔ ایک مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اختر کو دیگر سابق اور موجودہ کرکٹرز کے حوالے سے غیر ضروری اور اوور ٹاپ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ “شعیب اختر ایک فریب خوردہ سپر اسٹار ہیں، ان کا حال ہی میں کامران اکمل کے ساتھ بھی ایک مسئلہ تھا۔
وہ چاہتا ہے کہ ہر کوئی ایک برانڈ بن جائے، لیکن پہلے انسان بننا زیادہ ضروری ہے۔ پہلے انسان بنیں اور پھر برانڈ”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “ہمارے سابق کھلاڑی دھوکہ دہی پر مبنی بیانات دے کر ہمارے کرکٹ برانڈ کو بدنام کرتے ہیں۔ آپ ہمارے پڑوسی ملک میں ایسا ہوتا کبھی نہیں دیکھیں گے۔ آپ سنیل گواسکر کو راہول ڈریوڈ پر تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔
یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے، جہاں سابق کھلاڑی دوسروں کو اپنا کام کرنے نہیں دیتے۔ پیشہ ورانہ طور پر کام کریں “۔ جب رمیز راجہ سے شعیب اختر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بننے کی خواہش کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سابق پیسر کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنی گریجویشن مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ “پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے اہل بننے کے لیے اسے پہلے گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔”
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…