’یورپین ڈیفنس‘ کی ضرورت جتنی آج ہے، پہلے نہیں تھی، جوزپ بوریل

امریکا (قدرت روزنامہ)افغانستان سے امریکا کی جانب سے انخلاء کے فیصلے اور اس کے بعد وہاں پیدا ہونے والی صورتحال نے یورپ کے اندر اپنی خصوصی دفاعی فورس بنانے کی سوچ میں اضافہ کر دیا ہے . اس بات کا اظہار افغانستان کے مسئلے پر یورپین وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی میڈیا سے گفتگو کے دوران سامنے آیا .

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان میں ہونے والے واقعات کے بعد ایک 'یورپین ڈیفنس' کی ضرورت جتنی آج ہے، اس سے پہلے نہیں تھی . یہ نہ صرف یورپ کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے یورپ کے باہر بھی امن اور یورپین مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی . ذرائع کے مطابق یورپ 5000 سپاہیوں پر مشتمل ایک نئی رسپانس فورس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے . یورپین وزارت خارجہ کے مطابق وزرائے دفاع کی اس میٹنگ میں اسٹریٹجک کمپاس پروگرام کی فعالیت کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی . دوسری جانب اپنی گفتگو کے بعد سوالات کا جواب دیتے ہوئے یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت ہر یورپین ممبر ملک باری باری ایک ماہ کے لیے یورپین دفاع کے حوالے سے تیاری اور اس کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے لیکن ہم نے آج تک اسے دفاع کے لیے اجتماعی طور پر نہیں آزمایا . ہمیں امید ہے کہ اس حوالے سے آئندہ 2 سے 3 ماہ میں رپورٹ تیار کر لی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں