وزیراعظم، صدر مملکت کی ضلع بارکھان دھماکے کی مذمت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

9 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

28 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

38 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

45 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

54 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago