کن مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات زیر التوا ہیں اور کس میں گرفتاری کا خدشہ ہے اس حوالے سے  تمام تفصیلات حاصل کرلیں۔سابق وزیراعظم عمران خان پر اسلام آباد، لاہور کی مختلف عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں 36 سے زائد کیسز زیر التوا ہیں، جس میں نااہلی، ضمانت، فوجداری کارروائی اور ہتک عزت کے کیسز شامل ہیں جبکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس، توشہ خانہ فوجداری کارروائی اور ٹیریان نااہلی کیس سب سے اہم ہیں۔
تھانہ سنگجانی کے دہشت گردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت ابھی کروانا باقی ہے جبکہ دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان لاہور ہائیکورٹ سے 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کی دو مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری زیر التوا ہے۔
عمران خان کی ان دو مقدمات میں ضمانت خارج ہوئی تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، کیونکہ 25 سے زائد فوجداری مقدمات میں سابق وزیراعظم ضمانت پر رہا ہیں۔ سب سے زیادہ 25 مقدمات اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں زیر التوا ہیں جہاں محض 2 مقدمات کے علاوہ عمران خان باقی تمام میں مستقل ضمانت پر ہیں۔
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کو سیشن کورٹ نے 28 فروری طلب کر رکھا ہے، جس میں فرد جرم عائد ہونے کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد سیشن کورٹ کے باقی 23 مقدمات اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج ہیں، یہ مقدمے گزشتہ سال 25 اور 26 مئی احتجاج، اگست کی ریلیوں اور توشہ خانہ فیصلے کے احتجاج پر درج ہوئے تھے۔
اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز بیان کا کیس بھی زیر التوا ہے، 2014 کے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کے دو مقدمے بھی زیر التوا ہیں۔ بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے تناظر میں فارن ایکسچینج ایکٹ کا مقدمہ درج ہے، اس کیس میں بینکنگ کورٹ نے 28 فروری کو عمران خان کو حتمی حاضری کی مہلت دے رکھی ہے۔
عمران خان کی بینکنگ کورٹ عدم پیشی کی صورت میں ضمانت خارج ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ شریک ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں عمران خان کا خواجہ آصف، نجم سیٹھی اور نجی ٹی وی چینل پر ہتک عزت دعویٰ زیر التوا ہے جبکہ لاہور میں عمران خان اور شہباز شریف کے درمیاں ہتک عزت کیس بھی زیر التوا ہیں۔
عمران خان پر مبینہ بیٹی ٹیریان کو 2018 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر نااہلی کیس ہے، توشہ خانہ ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کیس ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی پر توہین الیکشن کمیشن کا کیس بھی زیر التوا ہے۔الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ فیصلے کے تناظر میں پارٹی سربراہی سے ہٹانے جبکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس کیس بھی زیر التوا ہیں۔

In which cases Imran Khan is likely to be arrested, the details have come out

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago