شاہین آفریدی کے پسندیدہ بیٹر کون ؟


لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ عبداللہ شفیق میرے پسندیدہ بیٹر ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ساری ٹیمیں کافی اچھا کھیل رہی ہیں اور اسی لیے مقابلہ بھی سخت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں 190 سے زیادہ رنز کیے تھے اور ابھی صرف 3 میچ ہوئے ہیں تاہم آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔ ہیری بروک کی جگہ ہم نے اپنا کمبی نیشن اچھا بنایا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عبداللہ شفیق میرے پسندیدہ بیٹر ہیں اور بابر اعظم کے بعد عبداللہ شفیق بہترین بلے باز ہیں۔ عبداللہ شفیق کی طبیعت ناساز تھی جس وجہ سے وہ شروع کے میچز نہیں کھیلے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور نیٹ میں ان کو باؤلنگ کر کے بہت مزا آتا ہے، کوشش کریں گے بابر اعظم کے خلاف اچھی باؤلنگ کریں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago