اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کے معاملے پر رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو سکیورٹی اخراجات کےمعاملے پرتفصیلی آگاہ کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے شہباز شریف سے سکیورٹی کی مد میں پیسےنہ دینےکا کہا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا۔
بعدازاں پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچایا تھا کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…