پاکستان سپر لیگ کا سپر کرکٹ میلہ لاہور پہنچ گیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا سپر کرکٹ میلہ لاہور پہنچ گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاورزلمی کا میچ آج ہوگا۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا سجنے کو تیار ہے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے اسکواڈ نے پری میچ پریکٹس کی، بیٹرز نے پاور ہٹنگ تو باولرز نے لائن اینڈ لینتھ پر گیند بازی کرنے کی مشقیں کی۔
پری میچ پریس کانفرنس میں شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں۔ بابراعظم دنیا کرکٹ کے عظیم بلے بازی ہیں، ان کے خلاف جیت کیلے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے۔نیٹ میں ان کو باؤلنگ کرکے بہت مزا آتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ میچ جیتیں۔
پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ لاہور ہوم گراؤنڈ ہے۔ پچھلے میچز میں کی گئی غلطیاں بھلا کر نئے سفر کا آغاز کریں گے۔انہوں نے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنے مقابلے کو ایک چیلنج قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں، ان کو کھیل کر اچھا لگتا ہے۔ اکٹھے رہتے ہیں لیکن آپس میں ہمارا مقابلہ رہتا ہے ۔کوشش ہوتی ہے کہ ایک دوسرے سے اچھا کھیلیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہوگا ۔

Recent Posts

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں…

2 mins ago

ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی…

3 mins ago

“شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، دوران ملازمت ڈراموں کی آفر ہوئی”اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا…

9 mins ago

کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دنیا میں واپسی، تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سربیئن ماڈل و…

12 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

15 mins ago

پولیس کی احمد بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانیکی کوشش،کارکنوں نے فرار کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج…

21 mins ago