لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی جانب شوکت خانم اسپتال کراچی کے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم کراچی سے متعلق کہا کہ تعمیراتی صنعت کو درپیش تمام چیلنجز اور کینسر کے آلات کی درآمد میں مشکلات کے باوجود، ماشاء اللہ شوکت خانم کراچی میں اس سال کے آخر میں کھلنے والی ہے۔
چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم کراچی کا رقبہ لاہور سے دوگنا ہوگا اور اس میں کینسر کے جدید آلات بھی ہوں گے۔
کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، انشاء اللہ اگلے سال کے آخر میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…