قذافی سٹیڈیم کے اطراف پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری


لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم کے اطراف پی ایس ایل کے حفاظتی انتظامات کیلئے نصب سکیورٹی کیمرے چوری ہوگئے .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چوروں نے سکیورٹی کیلئے لگائے ان کیمروں پر ہی ہاتھ صاف کر لیا جو لاہور میں پی ایس الی میچز کے انعقاد کے حفاظتی انتظامات کیلئے نصب کئے گئے تھے .

ان کیمروں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا تھا .

تھانہ گلبرگ نے کیمرے چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے، چوروں کے کیمرے اتار کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باوجود پولیس چوروں کو گرفتار نہ کر سکی نہ ہی لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے برآمد کروا سکی .

. .

متعلقہ خبریں