عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں: عطا تارڑ


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں، فرح گوگی کے تحفظ کے لیے آپ نے اقدامات کیے ہیں۔لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ آپ نے اپنی بیٹی والے کیس اور توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے، انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے، ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ دہرا نظامِ عدل یہ ہوتا ہے کہ ایک کو آپ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیں، اگر ہم درخواست کر رہے ہیں تو ہم حق بجانب ہیں، عثمان ڈار کے پی اے کا اقبالی بیان سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کی استدعا کر دی گئی ہے، میں نے دھکے کھائے ہیں، اسٹوڈنٹ پالیٹکس کی ہے، یہ سہولت کاری نہیں کہ ایک شخص کی ضمانت کے لیے مہلت دی جاتی ہے، وہ سلوک کریں جو ہمارے ساتھ کیا ہے، ایک لاڈلہ اور دوسرے کو سزا دے کر باہر نکال دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ میں آج بھی کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، 3 لاکھ اس کا کرایہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، ہماری برداشت کی حد ہے، قانونی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago