کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے انفرا اسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن کے سبب ضلع شرقی اور ملیر کے متعدد علاقوں میں آج گیس بند رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اتوار کی صبح کراچی ٹرمینل پر گیس انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے سبب بحالی کی سرگرمی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی یا گیس کی فراہمی بند ہو جائے گی۔
شہر کے جو علاقے اس دوران متاثر ہوں گے ان میں گلشن بلاک 3، 4، 6 اور 7، ابوالاصفہانی روڈ، میٹروول 3، ملک سوسائٹی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، کے ڈی اے سوسائٹی، الآصف اسکوائر، کوئٹہ ٹاؤن، ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے 14 سے 21 بلاک شامل ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…