بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چالیس سالہ سدھارتھ شکلا کو ممبئی کے کوپر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ان کے انتقال کی ہسپتال عملہ نے تصدیق کر دی . ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سدھارتھ شکلا کو صبح 11 بجے مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی .

شوبز شخصیات نے ان موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا . .

متعلقہ خبریں