پاکستان بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید ترین میری ٹائم پٹرول جیٹ ایئر کرافٹ شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی بحری سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گئیں، پاکستان نیوی کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید ترین میری ٹائم پٹرول جیٹ ایئر کرافٹ شامل۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاک بحیرہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلاجدید میری ٹائم پٹرول جیٹ ایئر کرافٹ شامل کرلیا گیاہے۔
نیول چیف نے کہاہے کہ پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کےلئے تیار ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کی شمولیت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ شامل کیا گیاجہاز برازیل کا تیار کردہ دہرے انجن والا ایمبریئرجیٹ ایئرکرافٹ ہے، اس نوع کے جہازدنیا بھرمیں فضائی آپریشنز کےلیے استعمال کئے جا رہے ہیں ، پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کے مزید2 جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل کرلیا گیا۔اس موقع پرامیرالبحرایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ حربی آلات کوجدید تر بنانے کے لیے پر عزم ہے، پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کےلیے تیار ہے۔
تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔بعد ازاں ، چیف آف دی نیول اسٹاف نے پرانی طرز کے جہازوںسے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول آپریشنز تک پاک بحریہ کے فضائی بیڑے کی قابل قدر ترقی کو سراہا۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ پاک بحریہ موجودہ چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور ردعمل دینے کے لیے اپنے عسکری اثاثوں میں جدت کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ایک ذمہ دار بحری قوم کی حیثیت سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کی حکومتی پالیسی کے تحت پاک بحریہ اپنامو¿ثر کردار ادا کر رہی ہے۔ امیر البحر نے خطے میں سازگار سمندری ماحول کو یقینی بناتے ہوئے اپنی بحر ی سرحدوں کے دفاع کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے طیارے کی دستاویزات متعلقہ اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کیں۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ ا فسران اور سی پی اوز/سیلرز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے نئے جہاز کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ اس جدید طیارے کی شمولیت سے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

31 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

41 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

50 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

2 hours ago