عائشہ اکرم نے جن 4 ملزمان کو شناخت کیا، وہ 6 ماہ سے جیل میں قید تھے، ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران ڈرامائی موڑ

لاہور(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک میں اوباشوں کے ہجوم کے نرغے میں آنے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کیمپ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران 4 ملزمان کی غلط شناخت کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت پریڈ کی رپورٹ جاری کر دی ہے، خاتون نے 6 اور گواہان نے 3 ملزمان کی شناخت کی تاہم چار کی غلط شناخت کی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے 3 گواہان بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں 104 ملزمان میں سے 6 ملزمان کو شناخت کیا، شناخت کیے گئے ملزمان

میں شہر یار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار شامل ہیں۔خاتون نے چار ملزمان کو غلط شناخت کیا، چاروں ملزمان جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔خاتون نے بتایا کہ شناخت کیے گئے ملزمان میں سے افتخار نے میرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا، ٹک ٹاکر عائشہ نے ملزم ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا، جبکہ ملزم شہر یار نے دھکے دے کر جنگلے کے ساتھ مارا اور زد و کوب کیا، ملزم عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں، ملزم ساجد نے لڑکوں کو میری طرف اکسایا۔پولیس کے مطابق گواہوں نے بھی مزید تین ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

3 mins ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

35 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

54 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago